سعودی عرب پاکستان کی ہر ممکنہ امداد کیلئے تیار 

,

   

اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے پاکستان کی ہندوستان کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمہ کیلئے اپنے ملک کی جانب سے مکمل حمایت کااظہار کیا ہے ۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ الگ الگ ملاقات میں وزیر خارجہ سعودی عربیہ نے یہ با ت کہی ۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان چل رہی کشیدگی پر بات تفصیلی بات چیت کی ۔ عادل الجبیر نے ان تنازعات کو پر امن طریقہ سے ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ وزیر مملکت کی آمد سے قبل وزیر خارجہ پاکستان محمود قریشی نے کہا تھا کہ وزیر مملکت عادل الجبیرولی عہد کا خصوصی پیغام لے کر آرہے ہیں ۔ واضح رہے کہ مملکتی وزیر کا یہ دورہ سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایت پر کیا جارہا ہے ۔