سعودی عرب کافلسطینی عوام کیلئے امدادی طیارہ مصرپہنچ گیا

   

ریاض : جنگ سے متاثرہ غزہ کے متاثرین کیلئے سعودی عرب کا 37 واں طیارہ العریش پہنچ گیا ہے۔ میڈیاکے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے ارسال کیے جانے والا طیارہ مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا جہاں سے سامان ٹرکوں کے ذریعے غزہ پٹی میں متاثرین کے لیے بھیجا جائے گا۔واضح رہے سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز کی جانب سے فلسطین کے متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے اب تک 44 طیارے روانہ کیے جاچکے ہیں جبکہ امداد کی ترسیل کا سلسلہ بحری ذریعے سے بھی جاری ہے۔ارسال کیے جانے والے امدادی سامان میں اشیائے خورونوش کے علاوہ روزمرہ کی ضرورت کی چیزیں شامل ہیں جبکہ ادویات اور طبی لوازمات کی بڑی کھیپ سے قبل بھیجی جاچکی ہے۔خیال رہے سعودی عرب کے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے غزہ بحران کے آغاز سے ہی امدادی مہم جاری ہے۔ متاثرین کی بحالی کے لیے بڑے پیمانے پرکام کیا جارہا ہے۔