سعودی عرب کا ایران سے جہاز رانی میں رکاوٹ پیدا نہ کرنے کا مطالبہ

   

ریاض، 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے ایران کو خبردار کیا کہ وہ جہاز رانی کی آزادی میں رکاوٹ پیدا نہ کرے ۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ٹوئٹر پر لکھا‘‘ جہارانی کی آزادی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ ایران کو یہ بات ضرور سمجھنی چاہئے کہ حال ہی میں برطانوی جہاز سمیت دیگر بحری جہاز روکنے کی اس کی حرکتیں مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں’’۔انہوں نے عالمی برادری سے اس طرح کی حرکت کو روکنے کے لئے کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے ۔