سعودی عرب کا حوثی ملیشیا کو دہشت گرد گروہ قرار دینے کا خیر مقدم

   

ریاض : سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں حوثی ملیشیا کو دہشت گرد گروہ قرار دینے کی قرارداد کے اجراء کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس کے علاوہ یمن کو ہتھیاروں کی ترسیل پر پابندی کو وسعت دینے کیساتھ ساتھ اسلحہ کی پابندی کے بعد متعصب گروپ کے تمام ارکان کو بھی شامل کیا جائے گا۔حوثیوں پر پابندی پہلے مخصوص افراد اور کمپنیوں تک محدود تھی۔وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ فیصلہ دہشت گرد حوثی ملیشیا اور اس کے حامیوں کی سرگرمیوں کو ختم کرنے میں مدد دے گا۔ ان ملیشیا کے خطرہ کو بے اثر کر کے اور اس دہشت گرد تنظیم کو میزائلوں، ڈرونز، معیاری ہتھیاروں اور اسلحہ کی سپلائی روک دے گا۔ وزارت خارجہ نے یمنی بحران کے جامع سیاسی حل تک پہنچنے کی کوششوں کیلئے اپنی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ مملکت اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی یمن کیلئے کوششوں، خلیجی اقدام اور اس کے نفاذ کے طریقہ کار، جامع قومی مذاکرات کے نتائج اور متعلقہ سلامتی کی بنیاد پر۔ سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 پر عملدرآمد کی خواہاں ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کو ایک قرارداد منظور کی جس میں یمن کو ہتھیاروں کی ترسیل پر پابندی میں توسیع کرتے ہوئے تمام حوثی ملیشیا کو شامل کیا گیا۔