ریاض: سعودی عرب نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے قطر، مصر اور امریکی کوششوں کو سراہا ہے ۔عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری، غزہ پٹی میں اسرائیلی بربریت کے فوری طور پر خاتمے پر زور دیا۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیلی قابض فورسز کی غزہ پٹی اور فلسطین کے علاوہ عرب اراضی سے انخلا پر بھی زور دیا گیا تاکہ پناہ گزیں اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔بیان کے مطابق فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ تنازعہ کی بنیاد کو ختم کیا جائے ۔