سعودی عرب کا فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی حملے بند کرنے کا مطالبہ

   

ریاض : سعودی پریس ایجنسی نے سعودی کابینہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت فلسطینی عوام کی حمایت پر زور دے رہی ہے اور اس نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی افواج کے بار بار حملوں اور خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔کابینہ کونسل نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طویل تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کرے۔سعودی کابینہ نے کہا کہ اس نے ایران کو نیوکلیئرہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔سعودی پریس ایجنسی نے وزراء کی کونسل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے کردار کی اہمیت پر زور دیا ہے کہ وہ غیر رکن ریاستوں کو نیوکلیئر عدم پھیلاؤ کے معاہدہ میں شامل ہونے کا مطالبہ کرے۔