سعودی عرب کا یومِ تاسیس ہرسال 22 فروری کو منایا جائے گا:شاہی فرمان

   

ریاض : سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے جمعرات کو اس ضمن میں ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے۔اس حکم نامے میں کہا گیا ہیکہ ہرسال 22 فروری کو مملکت کے قیام کا دن منایا جائے گا اورملک بھر میں سرکاری چھٹی ہوا کرے گی۔ایس پی اے نے سعودی ریاست کی بنیاد کوبیان کرتے ہوئے بتایا کہ سنہ 1139ھ کے وسط کومدنظررکھتے ہوئے نیا یوم تاسیس مقررکیا گیا ہے۔ہجری سال کا یہ مہینہ 1727ء کے ماہ فروری میں پڑتا تھا۔اس میں امام محمد بن سعود کے دورِحکومت کے آغاز کی طرف اشارہ ہے۔ میڈیا کے مطابق متعلقہ حکام کو نئے حکم پرعملدرآمد کیلئے مزید معلومات جاری کی جائیں گی۔