سعودی عرب کی اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردیتین لاکھ ڈالر کی امداد

   

ریاض: سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے دفتر کے لئے تین لاکھ ڈالر کی مالی مدد فراہم کی ہے۔ یہ امداد دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے عرب حکمت عملی تیار کرنے، اس کے نفاذ کے منصوبے اور منصوبہ بندی کے تحت انسداد دہشت گردی کی دیگر سرگرمیوں کا حصہ ہے۔اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل مندوب سفیر عبدالعزیز بن محمد الواصل نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں انسداد دہشت گردی کے لیے’یو این‘ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسداد دہشت گردی مرکز ولادیمیر وورونکوف کو امداد کی رقم کا چیک پیش کیا۔