سعودی عرب کی آئیل ریفائنری پر ڈرون حملہ

   

ریاض:سعودی دارالحکومت ریاض کی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ میڈیا کے مطابق سعودی وزارت توانائی کے ترجمان کی جانب سے ریاض کی آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی تصدیق کی گئی ہے اورترجمان نے بتایا کہ ریفائنری پر ڈرون حملہ 10 مارچ کو کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق وزارت کے ترجمان نیبتایا کہ جمعرات کی صبح 4 بجے ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں معمولی آتشزدگی ہوئی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔