سعودی عرب کی ایک وادی میں قیمتی پتھروں کا ذخیرہ دریافت

   

ریاض : سعودی عرب کے ایک مقامی شہری کو سیر تفریح کے دوران جنوب مغربی علاقے جازان کی ایک وادی سے قیمتی پتھر ملے ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے کہ مملکت کے کسی علاقے سے اس نوعیت کے قیمتی پتھروں کا ذخیرہ ملا ہے۔ایک مقامی نوجوان عبداللہ سلامی جازان کی ایک وادی میں اپنے دوست کے ہمراہ پکنک منانے گیا۔ وہاں تازہ تازہ بارش ہوئی تھی۔ وادی میں چلتے ہوئے انہیں عجیب قسم کے پتھر دکھائی دیئے۔ انہوں نے پتھر اٹھائے اور ان کی چھان بین کی پتا چلا کہ وہ پرہنہٹ قسم کے قیمتی پتھر ہیں۔ دریافت ہونے والے پتھروں کا حجم 35 کلو گرام بتایا جاتا ہے۔عبداللہ سلامی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ اسے یہ پتھر اس وقت ملا جب وہ بارش کے بعد جازان کے علاقے کی ایک وادی میں گھوم رہا تھا۔ پتھر چھوٹے تھے لیکن ان کا رنگ نمایاں اور باقی پتھروں اور چٹانوں سے مختلف تھا۔