سعودی عرب کی غزہ پٹی میں ہسپتال کو نذرآتش کرنے کی شدید مذمت

   

ریاض : سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک ہسپتال کو نذر آتش کرنے اور مریضوں اور طبی عملے کو وہاں سے نکلنے پر مجبور کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہسپتال پر حملہ اور اسے نذر آتش کرنا بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی،بنیادی انسانی حقوق اور اخلاقی معیارات کی کھلی پامالی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز شمالی غزہ کی پٹی کے کمال عدوان ہسپتال پر اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے آگ لگا دی تھی۔ اسرائیلی فوج نے ہسپتال کے عملے، مریضوں، زخمیوں اور وہاں پر موجود بے گھر افراد کو وہاں سے نکال دیا گیا اور بہت سے لوگوں کو توہین آمیز انداز میں گرفتار کرلیا گیا۔