سعودی عرب کے تاریخی صاھود محل کا کچھ حصہ زمین بوس

   

ریاض : سعودی عرب کی ہیریٹیج اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ اتوارکی سہ پہر الاحساء گورنری کے شہر مبرز کے الحزم محلے میں واقع تاریخی صاھود محل کے مغربی ٹاور کا ایک حصہ جزوی طور پرزمین بوس ہوگیا تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اتھارٹی نے اشارہ کیا کہ الاحساء گورنری میں اتھارٹی کی شاخ کی ایک ٹیم نے فوری طور پر متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر سائٹ کے تباہ شدہ حصوں کی حفاظت اور ملبہ کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا۔ اتھارٹی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال ایک پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔ مملکت میں متعدد شہری ورثے کی جگہوں کی حفاظت اور بحالی کے لیے کمیشن کے ذریعے لاگو کیے گئے متعدد منصوبوں پرکام ہو رہا ہے۔ثقافتی کمیشن نے کہا کہ ثقافتی ورثہ کے مقامات کی تمام عمارتیں جو اس کی ملکیت ہیں ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انشورنس کی گئی ہے۔