سعودی عرب کے 100سے زائد فوجی انجینئرس نے توڑی صنفی رکاوٹیں

,

   

ریاض۔ سعودی عربیہ کی ملٹری فیکٹری اڈوانس الکٹرانک کمپنی میں تکنیکی ترقی کے لئے انجینئرس کے طور پر خدمات کی شروعات کرتے ہوئے 100سے زائد سعودی خواتین نے صنفی رکاوٹوں کو توڑا ہے۔‘

عرب نیوز کی اطلاع کے بموجب اے ای سی کی معیاری کنٹرول طریقہ کار کے مطابق پلانٹ کے مظاہرے اور تخمینہ کا جائزہ‘ تکنیکی پیشکش کی ترقی کو سمجھنے کے لئے مذکورہ خواتین کو تربیت دی گئی ہے۔

وہ لوگ مملکت کے اہم پراجکٹوں اور جدید ٹکنالوجیزکی تیاری کے لئے ذمہ دار ہیں۔وہ لیزر آپٹکس‘ اڈوانس اسکریننگ‘آپٹیکل الکٹرانک آلات پر وہ کام کررہے ہیں۔

ایک مینو فیکچرنگ انجینئر شازہ خمیض نے کہاکہ”میر ے رول کے مطابق میں فیکٹری میں مینو فیکچرنگ سرگرمیوں میں حمایت کے لئے میں ذمہ دار ہوں“۔

اس ٹیم کو قومی اہمیت کے حامل جیسے توانائی کی کارکردگی‘ عصری ٹرانسفارمیشن‘ اور ملٹری صنعت کے شعبہ جات میں مہارت حاصل ہے۔

غدیر بن جامن ایک پروڈکشن منیجر نے کہاکہ ”میرا کردار پروڈکشن سل پر کنٹرول کی نگرانی کرنا اور جو فراہم کیاگیاہے کہ اس کی تکنیکی ضرورت اور ڈیزائن کے مطاق ضروری اسکلس کی نگرانی کرنا ہے“۔

ایک مینوفیکچرنگ انجینئر لانا اودہ نے کہاکہ مذکورہ عورتیں ایک حیرت انگیز ٹیم کا جذبہ رکھتے ہیں اور وہ محسو س کرتی ہیں کہ مملکت کے لئے زیادہ اہمیت کے حامل کام میں حصہ شامل کررہی ہیں۔