سعودی عرب 2022 ء میں سیاحت کے شعبہ میں اہمیت کا حامل

   

ریاض : سعودی عرب نے سال 2022ء کے دوران سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے اقدامات اور پروگراموں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔یہ علاقائی اور عالمی سطح پر اعلیٰ مقام حاصل کرنے کیلئے سیاحت کے شعبہ کو اپ گریڈ کرنے کی تیز رفتار کوششوں کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ سال 2022ء مملکت میں سیاحت کے شعبہ کیلئے ایک غیر معمولی سال رہا ہے کیونکہ اس نے سیاحوں کی ترقی اور ہوٹل کے نئے کمروں کی تعداد کے حوالے سے ریکارڈ قائم کیے۔ اس کے علاوہ عالمی شراکت داریوں نے اس شعبے کو سال2030ء اپنے اہداف کے حصول کیلئے صحیح راستے پر گامزن کیا۔نیا سیاحتی نظام، جسے اگست میں سعودی کونسل آف منسٹرز نے منظور کیا تھا، اس شعبے کیلئے ریگولیٹری اور قانون سازی کے ماحول کے لحاظ سے سب سے اہم کامیابی ہے۔