ریاض : سعودی عرب میں آرٹ کے استاد کی حیثیت سے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دینے والے اسماعیل ہجلس نے ریٹائرمنٹ کے بعد مملکت میں 50 سے زیادہ شہروں اور قصبوں کا دورہ کیا۔ اس کا مقصد سنگ تراشی اور نقش و نگاری میں خصوصی مہارت کا حصول اور کتابت اور عربی رسم الخط کی تعلیم کے عمل کو نکھارنا تھا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل نے قدیم زمانوں سے وابستہ تاریخی روایتی تعمیرات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ملکت کے مختلف علاقے بالخصوص قطیف میں تاریخی تعمیرات کی بہت سی تفصیلات اکٹھا ہیں۔ ان میں چونے کے پلاسٹر، لکڑی، دروازوں اور کھڑکیوں پر نقش و نگاری کے اعلی نمونے ملتے ہیں۔اسماعیل کے مطابق انہوں نے مختلف علاقوں میں صرف تعمیرات کو دیکھ کر ٹھوس اور چھدے ہوئے پلاسٹر کی شیٹ تیار کرنا شروع کی۔