سعودی قیادت کی جانب سے سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب کو یوم آزادی کی مبارکباد

   

ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے سنگاپور کی صدر اور عوام کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔شاہ سلمان نے سنگاپور کی صدر کے نام روانہ کئے گئے تہنیتی مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم سنگاپور کے عوام کو خوش کے اس موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں‘۔شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ’ہم سنگاپور کے لیے امن واستحکام اور ترقی و کامرانی کی امید رکھتے ہیں۔اسی طرح کا مکتوب ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے بھی روانہ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے صدر حلیمہ یعقوب کو مبارکباد پیش کی ہے اور ملک و قوم کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیاہے۔