سعودی قیادت کی جانب سے یوم جمہوریہ پر مبارکباد

   

ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ پر صدردروپادی مرموکو مبارکباد پیش کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے ہندوستان کی صدر کو تہنیتی پیغامات روانہ کئے ہیں۔شاہ سلمان نے صدر کے نام اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’خوشی کے اس موقع پر ہم آپ کے لیے ، حکومت ہند اور عوام کے لیے کامیابی کی امید رکھتے ہیں‘۔اسی طرح ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے مکتوب میں خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ ہندوستان ترقی اور کامیابی کی منزلیں طے کرے گا۔