سعودی میں آج رونالڈو اور میسی مد مقابل ہوں گے

   

ریاض۔ سعودی سیزن کپ کے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی مدمقابل ہوں گے۔ سعودی سیزن کپ کے نمائشی میچ میں جمعرات کوکرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گے۔ رونالڈوکی النصر اور میسی کی انٹرمیامی کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ دنیا بھر سے فٹبال شائقین اپنے پسندیدہ فٹبالرزکو ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ ایکشن میں دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں لیکن ایک بری خبر یہ ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو مکمل فٹ نہیں لہٰذا ان کی شرکت غیر یقینی ہے۔