سعودی میں نئی ملازمت جوائن کرنے سے قبل حیدرآبادی نوجوان کی موت

   

جدہ ۔ 13 ۔ ستمبر (پریس نوٹ) سعودی عرب میں طویل عرصہ سے ملازمت کے متلاشی حیدرآبادی نوجوان کی نئی ملازمت جوائن کرنے سے چند گھنٹے قبل موت ہوگئی۔ 37 سالہ محمد مجاہد علی حکیم پیٹ ٹولی چوکی کے ساکن تھے۔ اتوار کو نئی کمپنی میں ملازمت کیلئے جانے والے تھے لیکن ریاض میں واقع ان کے مکان کی سیڑھیوں پر مردہ پائے گئے۔