سعودی میں پچھلے چند ماہ میں کورونا کی صورتحال اطمینان بخش تھی مگر اب کیسیس کی تعداد دگنی

   

ریاض ( کے این واصف ) سعودی عرب میں گذشتہ دو روز کے دوران کورونا کے مصدقہ کیسیس کی تعداد میںدو گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اتوار کو کورونا کیسیس تعداد 104 تھی جو منگل کو 222 تک جا پہنچی ۔ مملکت کی وزارت صحت نے تمام رہائشیوں کو ویکسین اور بوسٹر خوراکیں لگوانے پر زور دیا ہے ۔ یہاں بوسٹر خوراک اب دوسری ڈوز کے تین ماہ بعد لئے جانے کی ہدایت بھی جاری کی جاچکی ہے ۔دریں اثناء متحدہ عرب امارات میں 99فیصد آبادی ویکسین شدہ ہے اور کئی افراد کو بوسٹر خوراکوں کی آفر دی جاچکی ہے ۔ تاہم ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 452 کیسیس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اس نوعیت کا اضافہ ستمبر کے وسط سے اب تک نہیں دیکھا گیا تھا ۔