سعودی میں کورونا ویکسین لینے کے طریقہ کا عنقریب اعلان متوقع

   

ریاض ۔کورونا وائرس کے ویکسین کے ضمن میں سعودی عرب میں تیاریاں عروج پر ہیں اور وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ سعودی عرب ان ممالک میں شامل ہے جوسب سے پہلے کورونا ویکسین حاصل کریں گے۔کورونا کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان وزارت صحت نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ان اہم کمپنیوں سے معاہدے کررکھے ہیں جوکورونا ویکسین پرکام کررہی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عبدالعالی نے مزید کہا کہ جلد ہی کورونا ویکسین لینے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی اعلان کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری اولین ترجیجات میں شامل ہے کہ اس بات کا مکمل اطمینان کرلیا جائے کہ حاصل کی جانے والی ویکسین کسی بھی قسم کے ذیلی اثرات سے محفوظ ہو۔