ریاض : تیل کی قیمتیں 1991 کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ 25 تا 35 فیصد گھٹ گئی ہیں کیونکہ سعودی عرب نے قیمتیں کم کردی تھیں اور اس نے پیداوار میں اضافہ کا بھی انتباہ دیا ہے تاکہ روس کے خریدار کو خود حاصل کرسکے ۔ روس نے سعودی قیادت والے اوپیک کی اس تجویز کو مسترد کردیا تھا کہ پیداوار میں کمی کی جائے ۔ روس چاہتا ہے کہ قیمتیں اب کم ہی رہیں تاکہ امریکی شیل مارکٹ کو نقصان ہوسکے ۔ تیل قیمتوں میں کمی سے عالمی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
