سعودی وزیر خارجہ کا اپنے امریکی ہم منصب سے علاقائی امور پرتبادلہ خیال

   

واشنگٹن ؍ ریاض : سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے کل پیر کو ٹیلیفون پر بات چیت کی۔سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فون پر بات چیت کے دوران دونوں رہ نماؤں نے مملکت اور امریکہ کے درمیان تزویراتی تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا اور دونوں دوست ممالک اور عوام کے لیے مزید استحکام اورخوشحالی کے حصول کے لیے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔دونوں وزارئے خارجہ نے اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔