سعودی وزیر مملکت سے یورپی حکام کی ملاقات

   

ریاض: یورپی حکام نے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوئی۔ عادل الجبیر مملکت کے موسمیاتی تبدیوں کے لیے بھی نمائندے بھی ہیں۔سعودی خبر رساں ادارے ‘ایس پی اے’ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کی ملاقات یورپی یونین کی سیاسی اور سیکیورٹی کیٹی کے سربراہ ڈیلفائن پرونک اور خلیجی علاقے کے خصوصی نمائندہ یورپی یونین لوئیگی دی مائیو سے ہوئی ہے۔اس ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ نیز سعودی عرب اور یورپی یونین کے موسمیاتی میدان میں باہمی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔’ایس پی اے’ نے بتایا کہ مملکت اور یورپی یونین کے نمائندوں نے موسمیاتی تبدیلیوں پر باہمی تعاون بڑھانے ، یورپ اور مشرق وسطیٰ کی حالیہ خارجہ پالیسیوں پر بھی بات چیت کی ہے۔ دونوں حکام نے خارجہ پالیسی سے متعلق ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ ان میں سعودی عرب کی سربراہی میں مشرق وسطیٰ کے لیے امن انیشی ایٹیوز شامل ہے۔ جس کا مقصد خطے کے لوگوں کے لیے خوشحالی لانا اور جاری کشیدگیوں کا خاتمہ کرنا ہے۔سعودی عرب اور یورپی یونین تجارتی شعبے میں بھی اہم شراکت دار ہیں۔ سال 2023 میں 80 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے نتیجے میں یورپی یونین مملکت کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا ہے۔