سعودی ولیعہد کانیوم میں پہلے لگژریجزیرہ سندالہ کے قیام کا اعلان

   

ریاض : سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کے روز نیوم کی نئی منزل،ایک لگژری جزیرے سندالہ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔یہ منصوبہ بھی سعودی عرب کے سیاحتی شعبے کی روزافزوں ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔انسان ساختہ سندالہ مختلف جزائرپرمشتمل گروپ میں سے ایک ہوگا۔یہ نیوم میں تیار کیا جائے گا۔اس کا رقبہ 840,000 مربع میٹرپرمحیط ہوگا۔سندالہ نیوم میں بحیرہ احمرکامرکزی گیٹ وے ہوگا اورتوقع کی جاتی ہے کہ یہ 2024 کے اوائل سے زائرین کا خیرمقدم کرے گا۔اس میں مہمانوں کو پرتعیش خدمات ، پیش کشوں ، سمندری اور قدرتی تجربات کی ایک وسیع رینج سے لطف اندوزہونے کا موقع ملے گا۔توقع کی جارہی ہے کہ اس منصوبے سے سیاحت، مہمان نوازی اور تفریحی خدمات کے شعبے میں روزگارکے 3،500 نئے مواقع پیدا ہوں گے۔