صنعاء : یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے کام کرنے والے عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈییر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ اتحادی فوج اور سعودی محکمہ دفاع نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر داغے مزید دو ڈرون طیارے تباہ کر دیے۔ان ڈرون طیاروں کی مدد سے سعودی عرب کے سرحدی شہروں خمیس مشیط اور جازان میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ اتحادی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر چھوڑے گئے 8 بمبار ڈرون تباہ کئے۔
