سعودی :پہلی مرتبہ یومیہ تیل پیداوار 1.2 کروڑ بیرل

,

   

ریاض۔2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تیل کی یومیہ پیداواری صلاحیت ایک کروڑ 10 لاکھ بیرل سے بڑھ کر ایک کروڑ 20 لاکھ بیرل سے زیادہ ہوگئی ہے۔دنیا کی سب سے بڑی تیل کی کمپنی آرامکو کے عہدیداروں اور سعودی وزیر برائے انرجی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یکم اپریل کو خام تیل کی پیداوار ایک کروڑ 20 لاکھ بیرل رہی۔ حال ہی میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کی نمائندہ تنظیم اوپیک اور روس کے مابین تین سالہ معاہدہ ختم ہوا ہے۔ روس نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے تیل کی قیمتوں میں کمی کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے رد عمل میں اوپیک نے تیل کی پیداوار پر تمام پابندیاں ختم کر دی تھیں۔اس سے قبل سعودی عرب ایک دن میں ایک کروڑ 10 لاکھ بیرل تیل پمپ کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔یاد رہے کہ آرامکو نے تیل کی یومیہ پیداوار ایک کروڑ 23 لاکھ بیرل تک بڑھانے کا اشارہ دیا تھا۔