سعودی کمپنی کو غیرملکی ملازم کے 4لاکھ ریال ادا کرنے کا حکم

   

ریاض ۔ سعودی عدالت نے غیر ملکی کارکن کو 4لاکھ ریال کے واجبات دلوا دیئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں سخت قوانین ہونے کے باوجود بہت سی کمپنیاںاور ادارے اپنے ملازمین کی حق تلفی کی کوشش کرتے ہیں۔ غیرملکی کارکن علم نہ ہونے کے باعث اپنے واجبات نہیں لے پاتے۔ اسی طرح کے ایک کیس میں وزارت انسانی حقوق نے ایک غیر ملکی کارکن کے 4لاکھ ریال کے واجبات کی ادائیگی کروائی۔ عدالت نے تمام شواہد دیکھتے ہوئے کمپنی کو پابند کیا کہ وہ غیرملکی ملازم کے تمام واجبات بروقت ادا کرے۔