سعودی کی زیر قیادت اتحادی افوا ج نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں کا بنایانشانہ

,

   

صنعاء۔مذکورہ سعودی کی زیر قیادت اتحادی افواج جو یمنی حکومت کی حمایت میں ہی ں نے ہفتہ کے روز ایک رپورٹ کے بموجب ماریب صوبہ میں حوثیوں کے ٹھکانو ں کانشانہ بنایاہے۔

حوثیو ں کی جانب سے چلائے جانے والے المسریح ٹی وی کی جاری کردہ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ جمعہ کی رات کو جوباح اور جبل اضلاعوں کو نشانہ بنایاگیاہے۔ زنہو نیوز ایجنسی کاکہنا ہے کہ اس نے مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

اسکے علاوہ یمنی حکومت اور مذکورہ اتحاد کی جانب سے بھی کوئی ردعمل پیش نہیں کیاگیاہے۔

مذکورہ اتحادی افواج مسلسل حوثیوں کے ٹھکانو ں کو نشانہ بنارہے ہیں تاکہ حکومت کے مضبوط گڑ میں پیش رفت سے انہیں روکا جاسکے۔ یہ اضلاع نارتھ اورویسٹ سے دور حکومت کے قبضہ والا صوبہ ہے‘ جو حوثیوں کے زیر قبضہ درالحکومت صنعاء کے ایسٹ سے کچھ میل پر ہے۔


خانہ جنگی
یمن میں اس وقت سے خانہ جنگی کی صورتحال ہے جب 2014کے آخر مں ایران حامی حوثیوں نے شمالی صوبہ کے کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ صدر عبدالرب منصور ہادی کی حکومت کو صنعاء سے باہر کردیاتھا۔

حکومت کی حمایت کے لئے2015میں سعودی کی زیرقیادت اتحادی افواج نے یمن بحران میں مداخلت کی ہے