سعودی کے سرحدی شہر اسیر میں اسکول پر بم سے لیز ڈرون گرا

,

   

یمنی حوثیوں باغیوں کے سعودی نشانں و کے خلاف شروع کئے گئے تازہ حملوں میں یہ ایک واقعہ تھا‘ جو خاص طور پر مملکت کے سرحدی شہروں پر کئے جارہے ہیں۔


ریاض۔ مملکت کی وزرات دفاع نے کہاکہ بم سے لیز ایک ڈرون اتوار کے روز سعودی عربیہ کے سرحدی شہر اسیر کے ایک اسکول میں گرا ہے۔زنہو کی خبر ہے کہ اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی نے کہاکہ یمن کے حوثی اتحادی اس حملے کے ذمہ دار ہیں۔یمنی حوثیوں باغیوں کے سعودی نشانں و کے خلاف شروع کئے گئے تازہ حملوں میں یہ ایک واقعہ تھا‘ جو خاص طور پر مملکت کے سرحدی شہروں پر کئے جارہے ہیں۔

یمن میں کشیدگی اس وقت شرع ہوگئی جب ستمبر2014دمیں حوثی دستوں نے درالحکومت صناء پر اپنا قبضہ جما لیاتھا۔

صناء میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کو اقتدار سے بیدخل کرنے کے بعد 2015مارچ میں یمن بحران میں سعودی کی زیر قیادت اتحادی فوج نے داخلہ لیاتھا کہ حوثیوں سے اقتدار چھین دوبارہ وہاں پر امن بحال کیاجاسکے۔

رضاکارانہ تنظیموں کے بموجب مذکورہ چھ سال کی خانہ جنگی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ اب تک فوت ہوئے ہیں‘ جس میں شہریوں کی اکثریت ہے او رلاکھوں لوگوں کو مجبور او ر محروس کردیاہے جس کو اقوام متحدہ نے دنیا کا سب سے بھیانک انسانی بحران کا نام دیاہے۔