سعودی کے صحرا حسمی: دلکشن مناظر اپنی خوبصورتی میں نایاب

   

ریاض : سعودی عرب میں صحرائے تبوک میں ’’صحرا حسمی‘‘ میں پہاڑوں کی دلکش مناظر کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ صحرائے حسمی دلکشی اور قدیم آثار قدیمہ کا امتزاج ہے اور اہم تاریخی سیاحتی مقام بن گیا ہے۔ اس صحرائے حسمی میں مشہور چٹانوں کے نقش و نگار کی خصوصیات نے اسے شاندار مناظر کی صلاحیت سے نواز دیا ہے اور یہ خوش نما مناظر دنیا میں اپنی نوعیت میں منفرد بن گئے ہیں۔ریتیلے پہاڑ صحرائے ہسما کو قدرتی خوبصورتی اور ارضیاتی جہت دیتے ہیں۔ یہاں موجود یہ پہاڑ تاریخ کے ریکارڈ میں 500 ملین سال سے بھی زیادہ قدیم ہیں۔ ماہر ارضیات پروفیسر عبد العزیز بن لعبون نے بتایا کہ ان پہاڑوں کی شکلیں ایک طویل عرصہ میں اس طرح بنی ہیں اور اب یہ مقام سیاحوں اور سیاحت کیلئے پرکشش مناظر کی شکل اختیار کر گیا ہے۔