سعودی یمن سرحد کے قریب ڈرون حملے میں دو بحرنی سپاہی ہلاک

,

   

Ferty9 Clinic

مملکت سعودی عربیہ کی جنوبی سرحدوں کی حفاظت میں قومی خدمات انجام دیتے ہوئے یہ دونوں متوفی شہید ہوئے ہیں
بحرین ڈیفنس فورسیس کے جنرل کمانڈ کی اطلاع کے مطابق یمن اور سعودی عربریہ کی سرحد کے درمیان میں حوثی ڈرون حملے میں دوبحرانی سپاہیوں کی موت اوردیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

مملکت سعودی عربیہ کی جنوبی سرحدوں کی حفاظت میں قومی خدمات انجام دیتے ہوئے یہ دونوں متوفی شہید ہوئے ہیں اس حملے کے جواب میں ایک پیشہ وار میڈیکل ٹیم پرمشتمل ہوائی جہاز فوری موقع پر روانہ کردیاگیاتاکہ زخمیوں کو نکالاجاسکے اور شہیدوں کو ان کے آبائی مقام پر پہنچایاجاسکے۔

https://x.com/bna_ar/status/1706365009654100195?s=20

اپنے ایک بیان میں یو اے ای کے وزرات خارجہ نے بحرین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا اورکہاکہ”یہ حملہ تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے‘ جس کے لئے جوابی کاروائی کی ضرورت ہے“۔

متحدہ عرب امارات نے ”عالمی برداری پر بھی زوردیاکہ وہ کوششوں کو متحد کرے اور ان کارائیوں کو روکنے کے لئے فیصلہ کن موقف اختیار کرے او رایسے سیاسی عمل کی طرف لوٹیں جو یمن اورخطے میں امن‘ سلامتی اور استحکام کے حصول کا باعث بنے“۔

https://x.com/wamnews/status/1706381089869271535?s=20

اپنی جانب سے گلف کواپریشن کونسل(جی سی سی) کے سکریٹری جنرل جسیم محمد البوداؤی نے جنوبی سعودی عربیہ میں بحرانی سپاہیوں کی ہلاکت پر کنگ حامد بن عیسیٰ ال خلیفہ سے اظہار تعزیت کیاہے۔

https://x.com/GCCSG/status/1706381837105271250?s=20

سعودی عربیہ کی جنوبی سرحد پر بحرانی فورسیس کو نشانہ بنانے کے لئے حوثی ”ڈرون حملوں“ کا استعمال کرتے ہیں۔

یہ حملہ جنگ بندی اورحوثی وفدکے سعودی عرب کے دورے کے باوجود پیش آیاہے جو امن کی کوششوں کی خلاف ورزی یمنی بحران کو بڑھاتا ہے۔

یمن میں 2022اپریل سے جنگ بندی نافذ ہوچکی ہے اورعرب اتحاد نے حوثیوں پر حملے بند کردئے ہیں او ریمن اور سعودی عربیہ کی سرحدپر باہمی حملے نسبتاً رک گئے ہیں۔