تہران۔ میڈیاکی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عربیہ کے خارجی وزیر فیصل بن فرحان السعود نے کہاکہ ایران کی درالخلافہ تہران میں بہت جلد سعودی سفارت خانہ دوبارہ کھولیں گے۔
ایرانی اسٹوڈنٹس نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق تحران میں دونوں کی میٹنگ کے بعد ہفتہ کے روز اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفریس میں سعود نے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عربیہ او رایران فی الحال دونوں ممالک کے درمیان میں سفارتی اقدمات کوجاری رکھنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق اس سے قبل ایران نے ریاض میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا اور آرگنائزیشن آف اسلامک کواپریشن جدہ میں اپنا نمائندہ دفتر کا بھی آغاز کیاہے۔
اعلی سعودی سفارت کار نے کہاکہ دو طرفہ تعلقات کو معمول پرلانا اہمیت کا حامل ہے کیونکہ دونوں ممالک خطے کے اہم کھلاڑی ہیں اور ایسے تعلقات باہمی احترام‘ ایک دوسرے اندرونی معاملات میں مداخلت اور اقوام متحدہ کے چارٹر سے وابستگی کے اصولو ں پر مبنی ہیں۔
ایرانی خارجی وزیر نے اپنی طرف سے کہاکہ ان کے ملک تہران اور شمال مشرقی شہر مشہد میں سعودی سفارتی کاروائیوں کے لئے ضروری سہولت فراہم کی ہیں۔
ہفتہ کی دوپہر کوسعودی عربیہ کے خارجی وزیر تہران پہنچے‘ اور اسی ساتھ اپنے پہلے دورے کی ایرانی درالحکومت سے شروعات کی دونوں ممالک کے درمیان میں منقطع تعلقات کی اپریل میں بحالی کے بعد یہ دورہ پیش آیاہے۔
مملکت میں شیعہ عالم کو سزائے موت دئے جانے کے بعد ایران میں سعودی سفارتی مشن پر پیش ائے حملوں کے جواب میں 2016میں ایران کے ساتھ سعودی عربیہ نے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرلئے تھے۔