سعوی اتحادیو ںکے حملے، اسلحے کا گودام تباہ

   

ریاض : اتحادی قوتوں کے ترجمان ترکی المالکی نے بتایا کہ صنعا اور سادہ نامی صوبوں موجود اسلحے کے گوداموں کو ڈرونز اور بلاسٹک میزائلوں سے تباہ کر دیا گیا ہیسعودی زیر قیادت اتحادی قوتوں نے شمالی یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں عسکری ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق،اتحادی قوتوں کے ترجمان ترکی المالکی نے بتایا کہ صنعا اور سادہ نامی صوبوں موجود اسلحے کے گوداموں کو ڈرونز اور بلاسٹک میزائلوں سے تباہ کر دیا گیا ہے جو کہ ایک قانونی کاروائی تھی۔ترجمان نے کہا کہ حوثی ملیشیا کے سرحد پار حملے احمقانہ ہیں ۔دوسری جانب حوثیوں کا کہنا ہیکہ اتحادی قوتوں نے آج صبح صنعا،عمران اور سادہ نامی صوبوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔حوثیوں کے ٹی وی چینل المصیرہ نے ان حملوں کے حوالے سے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اتحادی قوتوں نے متعلقہ علاقوں پر پانچ حملے کیے ہیں۔