سعو دی عرب انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا رکن منتخب

   

ریاض : 8 مئی ( کے این واصف ) سعودی عرب انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکنیت حاصل کر کے ایک نیا سنگ میل حاصل کیا ہے ۔ سعودی پریس ایجنسی ’ ایس پی اے‘ کے مطابق ایگزیکٹیو کمیٹی آئندہ چار برس کیلئے فیڈریشن کے کام کو لیڈ کرے گی ۔ سعودی جرنلسٹس اسوسی ایشن کے چیرمین عفوان الاحمری پیرس میں منعقدہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی سینچری ورلڈ کانگریس میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی میڈیا کی تاریخ میں اس بین الاقوامی میڈیا تنظیم میں یہ پہلی کامیابی ہے ۔ 148 سے زیادہ ممالک ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکنیت کیلئے میدان میں تھے ۔ صرف 16ممالک نے ایگزیکٹیو کی رکنیت حاصل کی جو مملکت پر بین الاقوامی اعتماد اور میڈیا جرنلزم کے شعبے میں اس کے بڑھتے ہوئے مقام کی عکاسی ہے ۔