سفارتخانوں میں ٹرائبس شاپ کھولے جائیں گے

   

نئی دہلی: قبائلی سماج کی معاشی استحکام اور ‘لوکل فار ووکل’ کو فروغ دینے کے لیے پوری دنیا میں 75 ہندوستانی سفارتخانوں میں ٹرائبس انڈیا کی شاپ کھولی جائیں گے۔ قبائلی امور کی مرکزی وزارت نے منگل کو بتایا کہ 75ویں یوم آزادی کے موقع پر پوری دنیا کے 75ہندوستانی مشن اور سفارتخانوں میں ‘آتم نربھر (خود کفیل) کارنر’ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پہلے ‘آتم نربھر بھارت کارنر’ کا افتتاح یوم آزادی کے موقع پر تھائی لینڈ کے بینکاک واقع ہندوستانی سفارتخانے میں کیا گیا۔ وزارت نے بتایا کہ جمیکا ، آئرلینڈ ، ترکی ، کینیا ، منگولیا ، اسرائیل ، فن لینڈ ، فرانس ، کینیڈا ، سنگاپور ، روس ، امریکہ ، انڈونیشیا ، یونان اور قبرص جیسے ملک شامل ہیں۔