سفید شیرنی نے چڑیا گھر دہلی میں تین بچوں کو دیاجنم

,

   

عام طور پرجنگل میں ایک سفید شیر کی عمر12سے 14سال کی ہوتی ہے
نئی دہلی۔ عہدیداروں کی جانکاری کے مطابق دہلی چڑیا گھر میں ایک شیرنی نے تین صحت بند بچوں کو جنم دیاہے۔

اگست24کے روز پیدا ہونے والے بچوں کو ان کی سات سالہ ماں کے ساتھ ایک ماہ کے لئے قرنطین میں رکھا گیاہے۔

ان بچوں کا باپ سات سال کا سفید شیر وجئے ہے۔ پیدائش سے متعلق مشکلات کی وجہہ سے ڈسمبر2020میں ایک سفید شیرنی اور اس کے تین بچوں کی موت ہوگئی تھی۔

فی الحال اس چڑیاگھر میں سفید شیروں کے دوجوڑے او ربنگالی شیر کے چار جوڑے ایک شیر اور تین شیرنی ہیں۔عام طور پرجنگل میں ایک سفید شیر کی عمر12سے 14سال کی ہوتی ہے