سفیر برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل خاںکے اسناد ِتقرری پیش

,

   

ریاض ۔ 16جنوری ( کے این واصف) وزیر خارجہ مملکت سعودی عرب پرنس فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے قائم مقام نائب وزیر عبدالمجید ال سمری نے نامزد سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کا اپنے دفتر میں استقبال کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر سہیل خان سے اُن کے اسناد تقرری کی کاپی حاصل کی تاکہ اُسے خادم حرمین شریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز کو پیش کرنے کیلئے تیار کیا جاسکے ۔عبدالمجید نے سفیر ہند کو مملکت کے وزیر خارجہ کا تہنیتی پیام پیش کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی رشتوں اور تعاون کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی ۔ قبل ازیں ڈاکٹر سہیل خاں کل شام ریاض پہنچے۔ ایرپورٹ پر نائب سفیر ہند این رام پرساد نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دیگر سفارت کار بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر سہیل خاں یہاں ڈاکٹر اوصاف سعید کے جانشین بنے ہیں۔ ریاض میں مارچ 2022میں ڈاکٹر اوصاف کے دہلی تبادلہ کے بعد ڈی سی ایم این رام پرساد بحیثیت قائم مقام سفیر اس عہدے پر فائز تھے۔1997بیاچ کے آئی ایف ایس ڈاکٹر سہیل ریاض سے قبل لبنان میںسفیر ہند کے عہدے پر فائز تھے۔