سفیر ہند اوصاف سعید کی پریس کانفرنس، مختلف معاہدوں کی تفصیلات

,

   

ریاض۔ (کے این واصف)۔ حسب روایت سفارت خانہ ہند ریاض نے سال کے اختتام پر اپنی سالانہ پریس میٹ کا اہتمام کیا۔ جس میں سفیر ہند ڈاکٹر اوصاف سعید نے گزرے سال کے کار ہائے نمایاں اور سرگرمیوں کی تفصیلات پیش کیں۔ جس کے بعد انہوں نے نئے سال کے منصوبوں اور پروگرامز سے مختلف زبانوں کے جرائد اور ٹی وی چینلز کے نمائندوں کو واقف کرایا۔ سفیر ہند نے بین ممالک دلچسپی کے امور، تجارت، دفاعی معاملات تفریح، سیاحت، تعلیم وغیرہ کے میدان مین ہند سعودی کے درمیان طئے پائے MoUs سے بھی واقف کرایا۔ ان میں ہند GCC کے درمیان فری ٹریڈ اگریمنٹ، حالیہ عرصہ میں تکمیل پائے
Air Bubble arrangement
اور آئی آئی ٹی دہلی اور مملکت کی مختلف جامعات کے ساتھ طئے پائے
MoUs
اہم ہین۔ سفیر ہند نے مزید کہا کے سعودی ویژن 2030 کے تحت سوشیل ھاؤزنگ ایک بہت بڑا پروجیکٹ ہے جس مین ہندوستان کی تعمیراتی کمپنیوں کو نئے سال مین کافی کام ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کے تاج اور اوبیرائے گروپ آف ہوٹلز سعودی عرب مین اپنی ہوٹلز کے قیام کے امکانات پر سنجیدگی سے کام کررہے مین۔ جو دونوں ممالک کے باشندوں کے لئے نئی ملازمتوں باب کھولے گا۔ اوصاف سعید نے بتایا کہ ہندوستان کے تجارتی اداروں نے دو بلین ڈالرز جیسا بھاری سرمایہ سعودی عرب مین مشغول کیا ہوا ہے۔ اسی طرح سعودی تجارتی گھرانوں میں بھی ہندوستان مین سرمایایہ کاری کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ڈاکٹر اوصاف نے یہ بھی بتایا کہ سفارت خانہ ہند ریاض سعودی باشندوں کو صرف تین دن میں ہندوستان کا ویزا مہیا کراتا ہے۔