ریاض : سفیر ہند ڈاکٹر اوصاف سعید نے چہارشنبہ کے روز
Leap IT Technology
ایگزیبیشن ریاض کا دورہ کیا اور اس میں قائم انڈیا پویلین کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے ہندوستانی ٹیک انٹرپریٹیورز سے بات چیت کی ۔ ریاض میں منعقدہ اس عالمی ٹکنالوجی ایونٹ میں تقریباً 30ہندوستانی ٹیک کمپنیوں نے حصہ لیا جو آئی ٹی میںمختلف ذیلی شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں ۔ یہ نمائش ریاض ایکسپو سنٹر ، کنگ عبداللہ روڈ پر جاری ہے ۔