ریاض ( کے این واصف) سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے منگل کے روز سعودی ۔ انڈین پارلیمنٹری فرینڈشپ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی ۔ سعودی شوری کونسل میں یہ ملاقات عزت مآب خالد محمد البوادی کی سربراہی میں ہوئی ۔ اس موقع پر سفیر ہند کے ہمراہ سفارت خانہ کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔ چیرمین البوادی نے حال ہی میںجائزہ حاصل کرنے والے سفیر ہند کا مملکت میں آمد پر خیرمقدم کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے باہمی دلچسپی کے اُمور ، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے استحکام وغیرہ پر گفتگو کی ۔ اراکین نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمنٹری تبادلوں میں اضافہپر بھی اتفاق کیا ۔ وفود نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف اُمور جیسے سیاحت ،ادویات ، تجارت اور سرمایہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔