سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے چین کی کوشش ہندوستان نے مسترد کردی

   

نئی دہلی: ہندوستان نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کی چین کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے اسے ملک کا داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے چین سے ایسی ناکام کوششوں سے سبق لینے کے لئے کہا۔ہندوستان نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب چین نے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کی کوشش کی ہو۔ تاہم اس پر انہیں عالمی برادری کی طرف سے کچھ خاص حمایت نہیں ملی ہے ۔وزارت خارجہ نے کہا ، “ہم نے اس بات پر اس بات پر غور کیا ہے کہ چین نے ہندوستان کے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر سے متلق معاملوں پر اقوام متحدہ میں کی سلامتی کونسل میں بحث شروع کی۔ یہ پہلا موقع نہیں جب چین نے کسی ایسے موضوع کو اٹھانے کی کوشش کی ہے جو مکمل طور پر ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے ’’۔وزارت خارجہ نے کہا ‘‘پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی اس کوشش کو بین الاقوامی برادری کی بہت کم حمایت ملی ہے ۔ ہم اپنے داخلی معاملوں میں چین کی مداخلت کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ اور اسے اس ناکام کوشش سے سبق لینے کی درخواست کرتے ہیں۔