سلطان پور میں ایشیاء کی سب سے بڑی اسٹنٹ مینوفیکچرنگ کمپنی کا قیام

   

میڈیکل ڈیوائزس کے شعبہ میں تلنگانہ ملک کے مرکز میں تبدیل ، کے ٹی آر کا دعویٰ
حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے کہا کہ حیدرآباد کے قریب سلطان پور میں ایشیاء کی سب سے بڑی اسٹنٹ مینوفیکچرنگ کمپنی قائم کرنے کا اعلان کیا ۔ یہ کمپنی آئندہ سال اپریل اور مئی میں دستیاب ہوجائے گی ۔ اس کمپنی کو ایس ایم ٹی کی جانب سے تعمیر کیا جارہا ہے ۔ ان کی خواہش ہے کہ میڈیکل ڈیوائزس کے شعبہ میں تلنگانہ ملک کے صدر مقام میں تبدیل ہوجائے ۔ کے ٹی آر نے آج سلطان پور میں واقع میڈیکل ڈیوائزس پارک میں 7 کمپنیوں کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ہندوستان دوسرے ممالک سے 78 فیصد میڈیکل آلہ جات برآمد کررہا ہے ۔ دو تا تین سال قبل بائیو ایشیا کانفرنس میں وہ میڈیکل ڈیوائزس تیار کرنے والوں سے تبادلہ خیال کرچکے ہیں ۔ ملک اور تلنگانہ میں میڈیکل ڈیوائزس کی پیداوار کے لیے کیا جائے ۔ اس کے بارے میں معلومات حاصل کرچکے ہیں ۔ کورونا بحران کے دوران گلوزس ، ماسک ، چین سے حاصل کیا گیا ۔ جن کے یہاں تیار کرنے پر نا صرف مصارف کم ہوں گے بلکہ کم قیمت پر بھی دستیاب ہوں گے ۔ وہ یہ سن کر حیرت زدہ رہ گئے ۔ ہم کو چیلنجس کا سامنا کرنا ہے ۔ تلنگانہ حکومت اور چیف منسٹر کے سی آر کی ہدایت پر ایک خصوصی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے لائف سائنس شعبہ کو مستحکم کیا جارہا ہے ۔ ایک طرف حیدرآباد کے ساوتھ میں سری سلم روڈ پر موچرلہ میں 19 ایکڑ اراضی پر فارماسٹی قائم کیا جارہا ہے ۔ دنیا کا سب سے بڑا فارما کلسٹر کو فروغ دیا جارہا ہے ۔ جینوم ویالی کو ترقی دی جارہی ہے ۔ دنیا میں تیار ہونے والے تین گنا ویکسین تلنگانہ میں تیار کئے جارہے ہیں ۔ شہر حیدرآباد کو آلودگی سے پاک بنانے کے لیے ایسے فیکٹریز کو آوٹر رنگ روڈ کے باہر منتقل کیا جارہا ہے ۔ چار سال قبل جب اس پارک کا افتتاح کیا جارہا تھا تب ہر طرف پتھر وغیرہ تھے ۔ زرعی سرگرمیوں کے لیے موضوع نہ رہنے والے اس علاقہ میں 50 کمپنیوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ آج 7 کمپنیوں کا افتتاح کیا گیا ہے ۔ ماباقی کمپنیوں کا بھی بہت جلد آغاز ہوگا ۔۔ ن