بالی ووڈ کے سوپر اسٹار دبنگ خان نے اپنی فلم دبنگ 3 کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ لوگ بے صبری سے اس فلم کے آن گراونڈ ہونے کا انتظار کررہے تھے۔ اب اس فلم کی شوٹنگ کے شروع ہونے کی خبر سے سلمان خان کے فائنس میں خوشی کی لہر ہے۔ فلم کا ڈائرکشن اور کوریو گراف پر بھودیوا کررہے ہیں۔ دبنگ سیریز کی سیکویل دبنگ 3 کی شوٹنگ خوبصورت اندور شہر میں شروع ہوئی ہے۔ دبنگ کا ڈائرکشن جہاں انوراگ کیشپ نے کیا تھا۔ وہیں دبنگ 2 کا ڈائرکشن ارباز خان نے اس فلم میں بھی پہلی دبنگ کی ہی طرح اس بار بھی سوناکشی سنہا ہی دکھائی دیں گی۔ کچھ دنوں پہلے اس بات کی بھی افواہیں تھیں کہ اس فلم میں سلمان کے قریبی دوست بابی دیول بھی نظر آسکتے ہیں۔ سلمان خان نے اپنے بھائی ارباز خان کے ساتھ سوشل میڈیا پر ویڈیو شیر کرکے اس فلم کی شوٹنگ کے بارے میں اطلاع دی۔ سلمان نے بتایا کہ وہ بھائی ارباز کے ساتھ اندور میں مقیم ہیں۔ اب فلم کی شوٹنگ شروع ہوگئی، اس ویڈیو میں سلمان اندور سے جڑی یادوں کو لے کر جذباتی ہوگئے۔ سلمان کے دونوں بھائیوں کی پیدائش یہیں ہوئی تھی۔
سلمان خان جلد ہی فلم ’’بھارت‘‘ میں دکھائی دیں گے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ کیٹرینہ کیف ہوں گی۔ یہ فلم 2019 کی عید پر ریلیز ہوگی۔ ڈائرکٹر علی عباس کی اس فلم میں تبو، جیکی شراف، دشاپٹانی اور سنیل گروور کے اہم کردار ہیں۔