سلمان اور ایشوریہ بھنسالی کی ’’ہم دل دے چکے صنم 2‘‘ میں پھر ساتھ کام کرسکتے ہیں

   

سلمان خان جلد ہی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے والے ہیں۔ حال ہی میں خبر آئی تھی کہ اس فلم کا نام ’’ہم دل دے چکے صنم 2‘‘ ہوگا۔ یہ سلمان اور ایشوریہ رائے کی 1999 میں آئی سوپر ہٹ فلم ہم دل دے چکے صنم کی سیکویل فلم ہوگی۔ اس فلم میں سلمان اور ایشوریہ کی کمسٹری شائقین کو بے حد پسند آئی تھی، لیکن اسی فلم کے بعد دونوں کی ریئل لائف کمسٹری ایسی بگڑی کے دونوں ایک دوسرے کے سامنے آنے سے کترانے لگے۔ انہوں نے کوئی فلم بھی اس کے بعد ساتھ نہیں کی۔ تازہ خبروں کے مطابق بھنسالی اس فلم میں سلمان کے ساتھ ایشوریہ کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے نہ کہنے کی صورت میں بھنسالی اپنی فیوریٹ دیپیکا پڈوکون کو فلم کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، حالانکہ سلمان ایش کے بجائے کیٹرینہ کیف کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ فی الحال اس فلم کے بارے میں ابھی تک آفیشل کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن اگر ایشوریہ اس فلم کے لئے اپنی رضامندی دے دیتی ہیں تو سلمان کے ساتھ انہیں ایک بار پھر پردے پر پیش کرنا کسی ٹریٹ سے کم نہیں ہوگا۔