ممبئی۔ سلمان خان نے اپنے مداحوں کو اس بات کااعلان کرتے ہوئے مایوس کردیاکہ وہ سنجے لیلا بھانسالی کے مجوزہ پراجکٹ’انشاء اللہ‘ کا حصہ نہیں ہیں
خان نے یہ یانکشاف انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈیٹی(ائی ائی ایف اے) ایوارڈس کے بیسویں ایڈیشن کے گرین کارپٹ پر ممبئی میں کیاہے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ’دبنگ 3’میں ان کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ اور مہیش مانجریکر کی بیٹی سائی بھی تھیں۔ ائی ائی ایف اے 2019پر رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے خان نے کہاکہ ”فی الحال انصاف نہیں بنائی جارہی ہے۔
انشا اللہ اگر بنے گی تو کم سے کم میرے ساتھ نہیں بنے گی“۔ وہیں سائی کو متعارف کرواتے ہوئے ”بجرنگی بھائی جان“ نے ائی ائی ایف اے تقریب کے دوران سناکشی سنہا کومتعارف کروائے جانے کی بات کویاد کیا۔
انہوں نے کہاکہ ”یہ کتنے تعجب کی بات ہے نا کہ قبل ازیں سناکشی ائی ائی ایف اے کے گرین کارپٹ پر متعارف کرائی گئی تھی اور اب اس کی باری ہے“۔
جس پر رپورٹرس میں سے کسی نے کہا کہ یہ سائی بھی سلور اسکرین پر اپنے جادو اور جلوے بکھریں گی‘ جس پر سلمان نے برجستہ جواب دیا۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہاکہ ”انشاء اللہ۔ میں فلم کے متعلق بات نہیں کررہاہوں“۔
اس کے مسخرے جواب اورتبصرے پر رپورٹرس میں سے کسی نے فلم کے متعلق استفسار میں کہاکہ فلم کے ساتھ ایسا کیاغلط ہوگیاکیونکہ لوگ 19سال بعد بہترین ہدایت کے ساتھ اداکار کو دیکھنے کے لئے بے چین تھے۔
انہو ں نے کہاکہ ”فی الحال انشاء اللہ نہیں بنائی جارہی ہے۔ وہ میرے ساتھ نہیں بنائی جارہی ہے“۔ پچھلے ماہ خان نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ”سنجے لیلا بھانسالی کے ساتھ فلم دھکیل دی گئی ہے مگر میں آپ تمام کو عید 2020میں دیکھ لوگوں گا۔
انشا اللہ“۔خاموشی دی میوزیکل(1996)میں خان او ربھانسالی نے ایک ساتھ کام کیاتھا۔ دونوں نے آخری مرتبہ1999میں ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں ایک ساتھ کام کیاتھا‘ اس فلم میں ایشوریہ رائے بچن نے سلمان کے مقابل کام کیاتھا اور یہ فلم اس وقت کی سب سے بڑی سوپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔
رنبیر کپور کی فلم ”سونریہ‘‘ میں بھی سلمان خان کا ایک مختصر سین تھا۔ مذکورہ فلم ’انشا ء اللہ‘ جس میں عالیہ بھٹ بھی ہیں توقع کی جارہی ہے ’دبنگ3‘ کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد ستمبر میں شروع کی جائے گی