نئی دہلی: سلمان خان کے مداحوں کے لیے بری خبرہے سلمان کو ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے جس کی وجہ سے اب ٹی وی شو بگ باس 16 کی شوٹنگ منسوخ کر دی گئی ہے، اب اداکار اگلے چند ہفتوں میں شو کی میزبانی نہیں کر سکیں گے۔سلمان خان مبینہ طور پر ڈینگی سے متاثر ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں، بگ باس او ٹی ٹی کے میزبان کرن جوہر نے بی بی 16 کے ویک اینڈ اسپیشل ایپیسوڈ کو سنبھالا۔ اداکار کی ٹیم کے مطابق، وہ اب صحت یاب ہو رہے ہیں اور جلد ہی کام پر واپس آجائیں گے۔ تاہم ان کی صحت کے بارے میں سرکاری بیان کا انتظار ہے۔ سلمان کے مکمل صحت یاب ہونے تک کرن جوہر بگ باس 16 کی چند اقساط کی میزبانی کریں گے۔ کلرز ٹی وی نے کرن جوہر کا ٹیزر بھی جاری کیا ہے۔ اس وقت سلمان اپنی فلم ’’کسی کا بھائی کسی کی جان‘‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف تھے لیکن اب خرابی صحت کے باعث وہ بھی فلم کی شوٹنگ سے دور رہیں گے۔ بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹس کے مطابق ڈینگی ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے سلمان کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے خود کرن جوہر کو بگ باس 16 کی میزبانی پر آمادہ کیا ہے۔