سلمان خان کو سعودی عرب کا فلمی ایوارڈ

   

ریاض : بالی ووڈ کے ’دبنگ‘ ہیرو سلمان خان کو اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب کے محکمہ ثقافت کے تحت ہونے والے فلمی ایوارڈز میلے میں اعزاز سے نواز دیا گیا۔عرب نشریاتی ادارے ’نیشنل نیوز‘ کے مطابق سعودی عرب کی کلچر اتھارٹی کی جانب سے منعقد کیے گئے ’جوائے ایوارڈز 2022‘ کی تقریب دارالحکومت ریاض میں ہوئی، جس میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ شخصیات کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ہندوستان کی طرف سے واحد اداکار سلمان خان کو ’پرسنالٹی آف دی ایئر‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔علاوہ ازیں جان ٹراوولٹا اور سلمان خان کی ایک ساتھ تقریب میں بیٹھنے کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں اور لوگوں نے دونوں کی تعریفیں کیں۔