!سلمان خان کی زندگی میں نئی خاتون

   

ممبئی۔اس وقت بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کی زندگی میں نئی خاتون کی موجودگی کی خبر سرعام ہیں اس کی اصل وجہ حالیہ دنوں میں سلمان خان کی سالگرہ اور نئی سال کی تقریب میں سلمان خان کے دوستوں کی محفل میں اس بیرون ملک خاتون کی موجودگی ہے۔سلمان خان نے نئے سال کی شام قریبی دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ منائی۔اس تقریب میں لولیا ونتوربھی موجود تھی جنہیں سلمان خان کی گرل فرینڈ بتایا جارہا ہے۔اس محفل میں اداکارہ سنگیتا ، بینا کاک، سمانتھا لاک ووڈ اور دیگر موجود تھی او ر اس گروپ کو حال ہی میں آن لائن منظر عام پر آنے والی تصاویر میں ایک ساتھ اچھا وقت گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ونتور نے بینا کاک، موسیقار امریتا کاک، لاک ووڈ، بجلانی اور ہیپی نیو ایئر گینگ کے باقی لوگوں کے ساتھ ایک ویڈیو اوراپنے سوشل میڈیا پر شائع کیا ہے۔ بینا کاک اور امریتا کاک نے بھی اس تقریب کی تصاویر شائع کی ہیں۔امریتا کاک نے سلمان خان، خود اور بینا کاک کی کیمرے کے سامنے پوزدیتے ہوئے اور نئے سال کی خوشیوں سے لطف اندوز ہونے کی ایک تصویرشائع کی ہے۔سلمان خان بلیک ٹی شرٹ اور سفید جیکٹ کے ساتھ پرسکون لگ رہے تھے۔سلمان خان کا پنویل فارم ہاؤس، جہاں حال ہی میں اداکار نے اپنی سالگرہ کی تقریب کی میزبانی کی، ایسا لگتا ہے جہاں اس گینگ نے نئے سال کا جشن منایا۔سلمان خان نے اپنی بھانجی کے ساتھ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔یاد رہے کہ سلمان کو ان کی 56 ویں سالگرہ سے عین قبل پنول فارم ہاؤس میں ایک غیر زہریلے سانپ نے کاٹ لیا تھا جس کے بعد اداکار کو علاج کیلئے دواخانہ میں کچھ دیر قیام کرنا پڑا لیکن کچھ دیر کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔اپنی سالگرہ کے موقع پر میڈیا کے ساتھ بات چیت میں سلمان خان نے اپنے آنے والے پروجیکٹس جیسے ٹائیگر 3، پٹھان، کبھی عید کبھی دیوالی، بجرنگی بھائی جان 2 اور مزید فلموں کی تصدیق کی تھی۔