سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی عید کے موقع پر ریلیز ہوگی

   

ممبئی۔ بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی آنے والی فلم کبھی عید کبھی دیوالی’سال 2023 میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ بالی ووڈ فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا سلمان خان کے ساتھ فلم کبھی عید کبھی دیوالی بنا رہے ہیں۔ پوجا ہیگڑے سلمان خان کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی۔ فلم کی ہدایت فرہاد سمجی کر رہے ہیں۔بزنس تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بتایا ہے کہ سلمان خان اور ساجد ناڈیاڈوالا نے ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ کے لیے عید 2023 کی تاریخ کو مقرر کی ہے ۔ فلم عید2023 ویک اینڈ کے دوران بڑے پردے پر ریلیز ہوگی۔ کبھی عید کبھی دیوالی خاندانی پس منظر پر مبنی ہوگی۔ اس فلم میں سلمان خان کے علاوہ اور بھی کئی اداکار کام کریں گے جو فلم میں ان کے رشتہ داروں کا کردار ادا کریں گے ۔یادرہے کہ سلمان خان اس وقت اپنی فلم ٹائیگر 3 کی دہلی میں شوٹنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔